
اولین پوزیشن کا اعزاز


گورنمنٹ حنیفاں بیگم گریجویٹ کالج برائے خواتین، مصطفی آباد، قصور کی باکمال و باصلاحیت طالبہ ہادیہ نےایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان
تقریبات یوم پاکستان 2026 تقریری مقابلے میں اپنی فصاحت و بلاغت کے جوہر دکھاتے ہوئے اولین پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ شاندار کامیابیاں ہادیہ کی محنت شاقہ، غیر متزلزل عزم اور غیر معمولی قابلیت کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔ ہمارے مادر علمی کی یہ درخشاں روایت ہے کہ وہ محض تعلیم ہی نہیں دیتی بلکہ فکری بالیدگی، کردار سازی اور علمی و ادبی وقار کے فروغ میں بھی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
